مقبوضہ جموںوکشمیر ہائیکورٹ نے چار افرادپر لاگو کالا قانون”پی ایس اے“کالعدم قرار دیدیا

141
مقبوضہ جموںوکشمیر ہائیکورٹ
مقبوضہ جموںوکشمیر ہائیکورٹ نے چار افرادپر لاگو کالا قانون”پی ایس اے“کالعدم قرار دیدیا

سرینگر۔19اگست (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی ہائیکورٹ نے چار افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قراردیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری رہا کرنے کے احکامات دیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کی یک رکنی بنچ نے منظور احمد گنائی، فیضان اعزاز میر، عاقب بشیر وگے اور مختار احمد بٹ پر لاگو” پی ایس اے“ کالعدم قرار دیدیا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔