مقبوضہ بیت المقدس۔3جولائی (اے پی پی):مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ اے ایف پی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بدھ کو کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی قصبہ تولکرم کے قریب نور شمس کیمپ پرڈرون حملہ کیا جس میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق شہید ہونےوالے تمام فلسطینی نوجوان تھے جن کی عمریں 20 اور 25 سال کے درمیان تھیں۔ یہ نوجوان کیمپ کے مرکز کے قریب شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے حملوں میں کم از کم 556 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔