برلن۔3جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیمیں یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاپ 16 میچ میں رومانیہ کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہراکر ٹاپ۔8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ترکی کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں …
نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیمیں یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
برلن۔3جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز اور ترکی کی ٹیمیں یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاپ 16 میچ میں رومانیہ کی ٹیم کو باآسانی 0-3 گول سے ہراکر ٹاپ۔8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ترکی کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جرمنی میں جاری ہیں، جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
الیانز ایرینا، میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں نیدرلینڈز کی فٹ بال ٹیم نے رومانیہ کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ ڈونیل میلن نے 2 جبکہ کوڈی میتھیس گاکپو نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم نیدرلینڈز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریڈ بل ایرینا، لیپزگ میں کھیلے گئے ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں ترکی اور آسٹریا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جن کے درمیان انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلہ ہوا میچ ترکی کے کھلاڑی میرہ ڈیمیرل نے میچ شروع ہونے کے پہلے منٹ اور 59 ویں منٹ میں دوگول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ۔ آسٹریا کی طرف سے واحد گول مائیکل گریگوری نے 66 ویں منٹ پر سکور کیا۔ یوں ترکی نے آسٹریا کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو سے ہرا کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔






