مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع سے 13نوجوان گرفتار کر لیے

46
CORRECTION - Indian army soldiers arrest a Kashmiri civilian during a gun battle with Islamic militants, in Pattan some 30 km north of Srinagar, 08 November 2007. Three Indian army soldiers were killed and six injured in a gunbattle with Islamic militants that also left one rebel dead in revolt-hit Kashmir, the army said. The clash, the first major skirmish in Indian Kashmir since President Pervez Musharraf of Pakistan declared emergency rule on November 3, happened near the northern Pattan town. AFP PHOTO/Rouf BHAT (Photo credit should read ROUF BHAT/AFP/Getty Images)

سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پلوامہ اور اسلام آباد کے اضلاع سے 13کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو پلوامہ اور اسلام آباد کے مڈورہ، لاری بل، کاکہ پورہ، مر ہامہ اور دیگر علاقوں سے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ضلع پلوامہ کے علاقے لیتھ پورہ میں ایک دھماکے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 49اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد قابض فورسز نے علاقے میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مڈورہ کے علاقے میں آزادی پسند کارکن مدثر خان کے گھر پر بھی رات کے وقت چھاپہ مار کر انکے اہلخانہ کو مار ا پیٹا اور گھریلو اشیا کی توڑپھوڑکی ۔ چھاپوں اور نوجوانوںکی گرفتاری کیلئے جنوبی کشمیر کے علاقوں خاص طور پر پلوامہ، اونتی پورہ ، ترال اور سنگم میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔