ملتان میں موسلا دھار بارش،نکاسی آب کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ایم ڈی واسا

238
Heavy rain
Heavy rain

ملتان۔ 16 اگست (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں موسلا دھار بارش،نکاسی آب کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے جاری بیان میں کہا کہ موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے لئے فیلڈ میں عملہ موجود ہے سڑکوں اور اہم شاہراہوں سے فوراً نکالا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔