23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان،مظفر آباد پولیس کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

ملتان،مظفر آباد پولیس کی کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

- Advertisement -

ملتان ۔ 17 اپریل (اے پی پی):مظفرآباد پولیس ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اکرم عرف اکری بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اکرم عرف اکری بلوچ قتل اور چوری کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی کینٹ کائنات اظہر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد محمد رمضان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا،کامیاب حکمت عملی کے تحت ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں