ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 876 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 54 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،این آئی ایچ

105
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 876 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 876 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 54 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.50 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 36 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔