ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.49 فیصد رہی، این آئی ایچ

82
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔سوموار کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں مختلف شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹس میں سے اسلام آباد میں 158 ٹیسٹ کیے گئے۔لاہور میں 462 ٹیسٹوں میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی،کراچی میں 196 ٹیسٹوں میں سے 5 مثبت آئے اور وہاں شرح 2.55 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 103 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں شرح 0.97 فیصد رہی۔