ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار869 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت

104
Ministry of Health

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار869 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار869 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 291 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔