ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2357 کیس،58 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

58

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 58 اموات ہوئیں جن میں سے 20 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 357 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹر پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 43 فیصد,لاہور میں 54 فیصد،ملتان میں 86 فیصد اور سرگودھا میں 73 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 59 فیصد،فیصل آباد میں 51 فیصد،ملتان میں 56 فیصد اور سرگودھا میں 46 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 151 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 751, پنجاب میں 15 ہزار 395، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 962،اسلام آباد میں 4 ہزار 349، بلوچستان میں 609,گلگت بلتستان میں 415 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 670 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 43 ہزار 605 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹر پر 485 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 558 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923، بلوچستان میں 32 ہزار 812, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277, اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 619، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 72 ہزار 210،پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703 اور سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 310 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 490 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 463 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 907 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں کل 345 اموات، گلگت بلتستان میں 184 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 734 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 4 ہزار 816 مریض زیر علاج ہیں۔