ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 439 کورونا ٹیسٹ ،مثبت شرح 2.76 فیصد رہی

159
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 439 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،مثبت شرح 2.76 فیصد رہی۔

منگل کے روز این آئی ایچ کے ٹویٹ پر جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13 ہزار 439 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 371 مثبت آئے ۔ اس طرح 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹوں کی شرح 2.76 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا جبکہ 184 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔