ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ،11مریضوں کی حالت تشویشناک

183
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئےنیز 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ منگل کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار209کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.09 فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں205ٹیسٹ کئے گئے ، اسی طرح فیصل ا ٓباد میں 167ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.60فیصد رہی جبکہ لاہور میں325 ٹیسٹ کئے گئے ۔