اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے نیشنل اینٹی کرپشن سٹریٹجی بنائی َجس کو بدعنوانی کے خلاف مو¿ثر ترین حکمت عملی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے پر ےقین رکھتا ہے۔ نیب ہاﺅسنگ اور کوآپریٹو کمپنیوں، بینک فراڈ بنک، منی لانڈرنگ، سرکاری ملازمین اور پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری فنڈ میں خورد برد اور اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کی قانون کے مطابق تحقیقات کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیب کو 2018ءمیں اسی عرصے کے دوران 2017ءکے مقابلے میں دوگناہ شکایات موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے مقدمات نمٹانے کےلئے اوقت کار کا تعین کیا ہے، نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے، انکوائری اور انوسٹی گیشن کے معیار میں بہتری اور سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام کامیاب رہا ہے۔ چیئر مین نیب نے کہا کہ نیب سارک ممالک کےلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ‘ پاکستان سارک انٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے‘ نیب نے بد عنوانی کے خاتمہ کےلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کےلئے ملک بھر کے سکولوں‘ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی 50 ہزار سے زائد انجمنیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہیں۔ قومی احتساب بےورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کے افسران کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے اور اسے مزید بہتر بنانے کےلئے جامع معیاری گریڈنگ سسٹم شروع کیا ہے ۔ اس گریڈنگ سسٹم کے تحت نیب کے تمام علاقائی بیور وز کی کارکردگی کا جائزہ ہر سال لیا جاتا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیںاس کے علاوہ نیب نے مانیٹرنگ اینڈ اےلیویشن نظام وضع کیا ہے ۔جس کے تحت تمام شکایات پر پہلے دن سے ہی خصوصی نمبرلگا دےا جاتاہے جس کی بدولت اب انکوائریوں، انوسٹی گیشن، احتساب عدالتوں میں ریفرنس، ایگزیکٹو بورڈ، ریجنل بورڈز کی تفصیل ، وقت اور تاریخ کے حساب سے ریکارڈ رکھنے کے علاوہ موثر مانیٹرنگ اینڈ اےلیویشن سسٹم کے ذریعہ اعدادوشمار کا معیاراور مقدار کا تجزیہ بھی کےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے عوام کی شکایات کوہر ماہ کی آخری جمعرات کو نہ صرف خود سنتے ہیں بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز کو بھی یہ ہداےات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بھی ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی شکایات خود سنیں ۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بےورو نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر مےں شکاےت سےل بھی قائم کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیب نے اسلام آباد میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کے قےام سے نیب کو جدید آلات سے لیس کرنے کے علاوہ فرانزک سائنس لیبارٹری کے قےام سے ایک تو وقت کی بچت ہوتی ہے دوسری کوالٹی اور سکریسی برقرار رہتی ہے۔