وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ڈی آئی جی آفس لورالائی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈی آئی جی آفس لورالائی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور …

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ڈی آئی جی آفس لورالائی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور لورالائی شہر اور گردونواح کے علاقوں کی سیکیورٹی کو مربوط اور موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں، انکے سہولت کاروں اور ٹھکانوں کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے اور شہداءکے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔