ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 661 کیسز رپورٹ،مثبت کیسسز کی شرح 3.29 فیصد رہی ،این آئی ایچ

51
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 80 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے ،مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے اتوارکوجاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20 ہزار 80 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 661 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ،اس طرح مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا جبکہ 171 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔