ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

72
PPIS
PPIS

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ پاکستان پیٹرولئیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار71007 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار3243 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 2 اور4 فیصدزیادہ ہے، 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69385 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار3132 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران او جی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار34007 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 5 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار32386 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح اوجی ڈی سی کی اوسط یومیہ پیداوار765 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں 754 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار13028 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار735 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی، پیوستہ ہفتہ میں پیوستہ ہفتہ میں پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار12544 بیرل اورگیس کی اوسط یومیہ پیداوار734ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں پی اوایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار5209 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ میں 5132 بیرل تھی۔ ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار939 بیرل اورگیس کی پیداوار702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 9 اور14 فیصدزیادہ ہے۔