ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

118
Average price of edible oil
Average price of edible oil

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سویابین آئل کی درآمدات پر70.30ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.40فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 68.65ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبرمیں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 28.31ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوستمبرمیں 16.65ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 8.85ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024میں سویابین آئل کی درآمدات پر112.33ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.018ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.75فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر911.07ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اکتوبرمیں پام آئل کی درآمدات کاحجم 262.96ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 239.59ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 180.17ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 2.680ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔