ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصدکااضافہ

96
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی): ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ (ایس پی آئی) کے مطابق 7 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا،

اس کے برعکس 32 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔گزشتہ ہفتہ مرغی کی قیمت میں3.20 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 1.03 فیصد، ڈھائی کلو بناسپتی گھی 0.47 فیصد، لپٹن چائے 0.43 اورایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 17فیصد، دال مسور10.87 فیصد، چینی 6.73 روپے، لہسن 4.66فیصد، گڑ3.62 فیصد،دال مونگ 3.55 فیصد، پیاز3.43 فیصد، دال چنا 3.25 فیصد، ڈیزل 6.28 فیصد، ایل پی جی 5.19 فیصد اورپیٹرول کی قیمت میں5.12 فیصدکااضافہ ہوا۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.77 فیصدکااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.81 فیصد،0.87 فیصد، اور1.06 فیصدکااضافہ ہوا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتاہے۔