اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):کورونا کی روک تھام بار ے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح7.98 فیصد ہے۔اتوار کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسزمثبت آنے کی شرح کراچی میں 18.92 فیصد دیکھی گئی ہے ۔اس کے بعد پشاور میں 18.08 فیصد اور حیدر آباد میں 15.26 فیصد رہی ۔پنجاب کے شہروں لاہور اور راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ملک بھر میں 2 ہزار 471 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔مختلف وفاقی اکائیوں میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح کے لحاظ سے آزاد جموں کشمیر میں 8.78 فیصد ، بلوچستان میں 9.30 فیصد،گلگت بلتستان میں 1.98 فیصد ، اسلام آباد میں 4.68 فیصد،خیبر پختونخوا میں 11.68 فیصد ، پنجاب میں 4.39 فیصد اور سندھ میں 12.13 فیصد رہی ۔اسی طرح سے صوبوں کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کے مثبت تناسب کے لحاظ سے پنجاب میں لاہور 5.61 فیصد، راولپنڈی – 8.19 فیصد، فیصل آباد 2.93 فیصدملتان 2.50 فیصد. سندھ کے شہروں جن میں کراچی 18.92 فیصدحیدرآباد 15.26 فیصد رہا۔اسی طرح سے خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور 18.08 فیصد،سوات 6.82 فیصد،ایبٹ آباد 9.86 فیصد۔بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں 4.80 فیصد تناسب رہا۔وفاقی دارالحکومت میں 4.68 فیصد۔آزاد کشمیر کے شہروں میں میرپور 8.98 فیصد،مظفرآباد 8.33 فیصد۔گلگت بلتستان کے شہروں میں سے گلگت میں 5.71 فیصد تناسب دیکھا گیا۔اسی طرح سے پوری دنیا میں ہونے والی اموات کی طرح ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہزار 796 ہے جو کہ پوری دنیا میں ہونے والی اموات کے 2.23 فیصد تناسب کے مقابلے میں 2 فیصد ہے۔ملک میں ہونے والی اموات میں سے 71 فیصد مرد جاں بحق ہوئے جنکی عمریں 61 سال تک ہیں اور جاں بحق ہونے والوں میں سے 76 فیصد افراد وہ تھے جنکی عمریں 50 سال سے زائد تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 72 فیصد افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جاں بحق افراد میں سے 91 فیصد ہسپتالوں میں زیر علاج تھے جبکہ 58 فیصد مریض وینٹیلیٹرز پر دوران علاج جاں بحق ہوئے۔