35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومضلعی خبریںملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کی قربانی دی،...

ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کی قربانی دی، پروفیسر احسن اقبال

- Advertisement -

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کی قربانی دی ۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں انسٹیٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان ( آئی ای پی )کے زیراہتمام ورلڈ،انجنیئر نگ ڈے پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پہلے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی و دیگر مسائل کا سامنا تھا،حکومت نے موثر حکمت عملی اور انقلابی پالیسیوں سے دہشت گردی کے جن کو قابو کیا اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ،اسی طرح لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے 11ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا کی جس سے ملک کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لیکر آئے جبکہ دیگر اہم پراجیکٹس بھی جاری تھے کہ حکومت ختم ہوگئی اوربعد میں آنے والی حکومت نے ترقی کی بجائے ملک کو پیچھے دھکیل دیا،حکومتوں کا تسلسل اور سیاسی استحکام نہ ہونے سے ملک کا شدید نقصان ہوتا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور اقتدار کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ،ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کی قربانی دی،اگر ہم ملک کو اسی حالت پر رہنے دیتے تو ہمارا سیاسی نقصان تو نہ ہوتا لیکن ملک کا مستقبل مخدوش ہوجاتا ،سیاست تو آنی جانی ہے، ملک رہے گا تو سیاست بھی ہوتی رہے گی ،اس لیے ہم نے ملک بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے کو ترجیح دی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابندہ ہے، عوام مایوس نہ ہوں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے خلوص کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں ۔اس موقع پرآئی ای پی کے سیکرٹری جنرل امیر ضمیر خان نے انجنیئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پر انجنیرز کو قومی ایوارڈ بھی دیئے اور اعلان کیا کہ ملکی ترقی کے لئے انجنیئرز حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=354049

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں