ملک کی 94 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے ،قومی ادارہ صحت

59
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک کی 94 فیصد آبادی کو کوورنا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔

بدھ کوٹویٹر پر قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ملک کی 94 فیصد آبادی نے کورونا ویکسین کی پہلی اور 88 فیصد آبادی نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں جبکہ 30 فیصد آبادی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے۔