اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تا ہم سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ناروال میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45 اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔