ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر با رش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان

90
Meteorology Department
Meteorology Department

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر با رش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی02 اور سکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔