23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران...

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 686.62ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 70.34فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 403.07ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 69.48ملین ڈالرکے اخراجات آئے جوجنوری میں 70ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 60.83ملین ڈالرتھے۔مالی سال 2024میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 656.48ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583327

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں