ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر143 فیصدکی نموریکارڈ

108
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر143 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2023 تک کی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 545.37 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 143 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 244.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 61.64 ملین ڈالررہا، جودسمبرمیں 61.64 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 25.33 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 349.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔