منیجنگ ڈائریکٹر ویمن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی ایم ایس سے ملاقات ، ہسپتال میں نئے وارڈ بنانے کے لئے جگہ کا جائزہ

231
Women Medical College Abbottabad
Women Medical College Abbottabad

ایبٹ آباد۔ 31 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ویمن میڈیکل کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہر جدون نے نئے ایم ایس ڈاکٹر علی خان جدون سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر اظہر جدون نے ہسپتال میں نئے وارڈ بنانے کے لئے جگہ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی پر ایم ایس ڈاکٹر علی خان جدون کے کام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں نئے بلاکس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا اور اس کی تعمیر کے بعد ہسپتال میں دیگر شعبہ جات بھی جلد کام شروع کریں گے جس سے ہسپتال میں ایبٹ آباد شہر کے لوگوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔