موجودہ حکومت زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کے لئےپُرعزم ہے ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی

111
olive cultivation
olive cultivation

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان میں زیتون کی کاشت کے لئے سازگار ماحول موجود ہے ،حکومت ملکی طلب کو پورا کرنے اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے لئے زیتون کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے ذرائع نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ملک میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ،زیتون کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پیداوار بڑھانے کے لئے بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے ،موجودہ حکومت زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کے لئےپُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیتون کی پیداوار بڑھا کر عالمی مارکیٹ میں زیتون کی معیاری مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں ،کسی بھی شعبہ میں تحقیق بہت اہم ہوتی ہے ،زرعی ترقی کے لئے ہمیں تحقیق پہ توجہ دینا ہو گی۔