مون سون میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان

113
PDMA Punjab
PDMA Punjab

لاہور۔19جولائی (اے پی پی):مون سون میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں،مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں متوقع ہیں،پنجاب کے دریائوں دریائے سندھ، چناب ،راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا نارمل لیول پر ہے،

منگلا ڈیم 55 فیصد اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 72 فیصد تک ہے،پاکستانی دریائوں پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 38 فیصد تک ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں،بڑے شہروں کی انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کر ے،شہری دریائوں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں،بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔