برن۔19جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئی ۔فرانس کے ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبریس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ …
سوئس اوپن ٹینس ، جمی مرے اور ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈجوڑی کا مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

مزید خبریں
برن۔19جولائی (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئی ۔فرانس کے ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبریس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جمی مرے اور ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔
سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔فرانس کے ٹینس کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فیبریس مارٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےانگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7)اور 2-6 سے شکست د ے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








