موٹرویزپرشہریوں کے لئے ڈیجٹیل نظام متعارف کرایاجارہاہے،ٹول پلازوں پرخودکارنظام کے تحت ادائیگی ہوگی،وفاقی وزیرمواصلات اسد محمود

62

ملتان۔26جون (اے پی پی):وزیر مواصلات اسد محمود نے کہا ہے کہ موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر عوام کے لیے سفری سہولیات کو جدید بنانے کی کوششیں جا ری ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ موٹر ویز پرشہریوں کے لئے ڈیجٹیل سسٹم متعارف کرایاجارہاہے تاکہ وہ رکے بغیر ٹول پلازوں سے گزرسکیں ۔اس نظام کے تحت ٹول پلازوں پرفیس خودکارنظام کے تحت اداہوجائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ موٹرویز پر ٹراما سینٹرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ بعد ازاں نیشنل ہائی ویز پر بھی ٹراما سینٹرز کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پٹرول پمپس کے قیام اور دیگر معاشی سرگرمیوں کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے این ایچ اے کے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کے ساتھ معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے درکار این او سی کے اجراءپر کام کریں۔ اس سے نہ صرف سفر کرنے والے شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ محکمے کو معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

قبل ازیں این ایچ اے آفس میں بریفنگ کے دوران جنرل منیجر این ایچ اے چوہدری افتخار احمد ساجد نے وفاقی وزیر کوملتان ریجن میں این ایچ اے کی مختلف سکیموں پر کام کی رفتار سے آگاہ کیایہ سکیمیں تقریباً 1248 کلو میٹر پر مشتمل ہے۔