موٹروے پولیس نے 4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ موبائل فون تلاش کرکے مالک کے حوالے کردیا

122
National Highways and Motorway Police
National Highways and Motorway Police

اسلام آباد ۔29جون (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) حکام نے 4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ موبائل فون تلاش کرکے اس کے مالک کے حوالے کردیا۔ترجمان کے مطابق حویلیاں انٹرچینج کے قریب ایک خاتون نے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل موٹروے پر قیام کے دوران اس کا موبائل فون گم ہوگیا تھا۔

این ایچ ایم پی نارتھ زون کے آفیسرز نے خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی کی اور گمشدہ فون کا سراغ لگانے کے بعد اسے خاتون کے حوالے کردیا۔ خاتون نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور اپنے فرائض سے وابستگی پر اظہار تشکر کیا۔ موٹروے پولیس کے ترجمان محمد ثاقب نے اس واقعے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے موٹر وے پولیس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔