نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے آج اتوار کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین کے میچز میں پنجاب، پاکستان آرمی، سندھ اور سی آر اے کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے آج اتوار کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین کے میچز میں پنجاب، پاکستان آرمی، سندھ اور سی آر اے کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں پنجاب نے پاکستان واپڈا کو 22-25 گول سے ہرا دیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سندھ نے پی این ایلیٹ کو 8-38 گول سے دیا۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان کو 8-26 گول سے ہرا دیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں سی آر اے نے آزاد جموں و کشمیر کو 9-16 سے ہرا دیا۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا، نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 12-25 گول سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 3-59 گول سے ہرا دیا۔