22.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزمہوش حیات کی آئی پی پی اے کی تقریب میں ایوارڈ وصول...

مہوش حیات کی آئی پی پی اے کی تقریب میں ایوارڈ وصول کر تے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):اداکارہ مہوش حیات نے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے ) کی تقریب میں ایوارڈ وصول کر تے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی ۔ اداکارہ نے مانچسٹر میں ہونے والی انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے ) میں فلم "لندن نہیں جائوں گا” میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کیا ۔

انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد غزہ کے شہریوں پر ہوتے ہوئے مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وہ نہیں جانتی کہ وہ اس ایوارڈ کے خوشی محسوس کریں یا نہیں لیکن وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے غزہ کے حق میں آواز ضرور اٹھانا چاہیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ اہم مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی کوشش کی ہے اور غزہ میرے دل کے قریب ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ سچ بولنے پر یقین رکھتی ہیں اور نفرت کو شکست دینے کی حامی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بارے سوچیں تو خودسے وابستہ کسی بھی خوشی کو محسوس کرنا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں کسی بھی بچے کی زندگی ڈسپوزایبل نہیں ہے اور نہ ہی کسی بچے کی زندگی کا خاتمہ ہو نا چاہیے۔ انہوں نےکہاکہ غزہ میں جنگ بندی ناممکن نہیں ہے لیکن اس کے لئے اب سب کو ایک ہونےکی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404277

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں