31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ...

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

- Advertisement -

فلوریڈا۔28مارچ (اے پی پی): میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔مارٹینا ٹریویسن،ایلینا رائباکینا،جیسکا پیگولا،اناستاسیا پوٹاپووا،ایکٹرینا الیگزینڈروا،پیٹرا کویٹووا،سورانا کرسٹی اور آرینا سبالینکا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے جس میں خواتین سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔مارٹینا ٹریویسن،ایلینا رائباکینا،جیسکا پیگولا،اناستاسیا پوٹاپووا،ایکٹرینا الیگزینڈروا،پیٹرا کویٹووا،سورانا کرسٹی اور آرینا سبالینکا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

- Advertisement -

اٹلی کی مارٹینا ٹریویسن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ قزاخستان کی ایلینا رائباکینا سے ہوگا،امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولاکا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ روسی ٹینس سٹاراناستاسیا پوٹاپووا سے ہوگا،روس کی ہی ایکٹرینا الیگزینڈرواکا تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا سے ہوگا،اسی طرح چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیاکا مقابلہ بیلا روس کی آرینا سبالینکا سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں