37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل...

میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

- Advertisement -

فلوریڈا۔29مارچ (اے پی پی): میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔کارلوس الکاراز،ٹیلرفریٹز،ایمل روسوووری، جینک سنر،کرسٹوفر یوبینکس،ڈینیل مدویدوف، فرانسسکو سیرونڈولو اور کیرن خچانوف ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے جس میں مردوں سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔کارلوس الکاراز،ٹیلرفریٹز،ایمل روسوووری، جینک سنر،کرسٹوفر یوبینکس،ڈینیل مدویدوف، فرانسسکو سیرونڈولو اور کیرن خچانوف ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

- Advertisement -

کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے عالمی نمبر ون ، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار ٹیلرفریٹزسے ،فن لینڈ کے ایمل روسوووری کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنرسے ،امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کوارٹر فائنل میں روسی ٹینس سٹار ڈینیل مدویدوف کے مد مقابل ہوں گے ، ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو کا ٹاپ ایٹ میں مقابلہ روس کے ہی کیرن خچانوف سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں