میجر جنرل بابر افتخار کا پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل کے انتقال پر اظہار تعزیت

70

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے اتوار کو پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہےجو 103 سال کی عمر میں کوئٹہ میں
انتقال کرگئے ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں میجر جنرل بابر افتخار نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ، "مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب ہو۔”