میسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامہ/لائسنس کی منسوخی

123
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان نے فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ 1947ء کے تحت متعلقہ قوانین اور سٹیٹ بینک کے ضوابط کی خلاف ورزی پر میسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو جاری کردہ اجازت نامہ/لائسنس 09 دسمبر 2024ء کو منسوخ کر دیا ہے۔ جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق اب مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کے ہیڈ آفس اور ذیلی دفاتر زر مبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام نہیں دے سکتے۔