مینز بگ بیش لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ (کل)ہوگا

99

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا بارہواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے۔ بگ بیش لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ۔ لیگ میں کل( بدھ کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔ اس سلسلے میں پہلے میچ میں سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان سدنی کے مقام پر کھیلا جائے گا، یہ لیگ کا 28واں میچ ہوگا۔

کل کے دوسرے اور لیگ کے 29ویں میچ میں دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 61میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4فروری کو کھیلا جائے گا۔