میپکواتھارٹی نے عام انتخابات میں میپکو افسران و ملازمین کو فرائض انجام دینے کے احکامات جاری کردیئے

84
mepco

ملتان۔ 16 جنوری (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے 8فروری 2024ءکو ہونے والے عام انتخابات کے لئے میپکوافسران /ملازمین کو فرائض سرانجام دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو عبدالرزاق کاشف کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ملتان کی جاری کردہ فہرست میں شامل تمام افسران /ملازمین ٹریننگ /ڈیوٹیوں کے شیڈول پر عملدرآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افسران /ملازمین کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ءکے تحت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔