16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںمیڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کیلئے حلف کی پاسداری...

میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کیلئے حلف کی پاسداری کریں،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب

- Advertisement -

سیالکوٹ۔24فروری (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ میڈیکل گریجویٹس میڈیکل پروفیشن کی حرمت کی بحالی کیلئے حلف کی پاسداری کریں، میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےیہاں خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے چوتھے کانووکیشن 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں میرے والد خواجہ محمد صفدر نے یہ ہسپتال بنوایا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہربانی کرکے یہ میڈیکل کالج ہمیں دیا اور انہوں نے ہی ہسپتال کا نام خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج رکھا، شہر کی آبادی اور ضروریات کیلئے ہسپتال ناکافی ہے، نئے ہسپتال کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے درخواست کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ چوکوں اور چوراہوں میں ڈاکٹروں کے لگے اشتہارات میڈیکل پروفیشن کی حرمت کے برعکس ہیں، ڈاکٹرز کے اشتہارات کیلئے کوڈ ہونا چاہئے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے ہاتھوں میں شفا ہی اس کا سب سے بڑا اشتہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال کے سامنے نجی ہسپتالوں کا ہجوم میرے خیال میں اسٹینڈرڈ پورا نہیں کررہے اس کو بند ہونا چاہیے۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ نیا ہسپتال بنانا میری ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقامی بزنس کمیونٹی نے جو کام کیے ہیں وہ دوسرے شہروں کے لوگ نہیں سوچ سکتے، یہ کمرشل لیول کی ہسپتال فیسلٹی بنائیں میں ساتھ دونگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے ہمارا دو نسلوں کا تعلق ہے، کوشش ہے شہر کو ہر لحاظ سے خود کفیل بنائیں، موٹر وے سیالکوٹ سے کھاریاں تک جلد فعال ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جغرافیہ 1971 ء میں بدلا گیا اور نصاب 80 کے دہائی میں تبدیل کیا گیا،نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565563

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں