میکسیکو کے شہر ہائیکسٹلا میں 5 درجے شدت کا زلزلہ

65
Earthquake
Earthquake

میکسیکو سٹی ۔22جون (اے پی پی):میکسیکو کے شہر ہائیکسٹلا سے3کلو میٹر مغرب میں 5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ میکسیکو کے شہر ہائیکسٹلا میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 106.42کلو میٹر گہرائی میں تھا۔