نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

225
Deputy Prime Minister
Deputy Prime Minister

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔