نااہل لیگ پہلے عالمی وبا پر گھٹیا سیاست چمکاتی رہی، اب عالمی مہنگائی اور بلند ترین عالمی پیٹرولیم قیمتوں کی آڑ میں سیاست میں مصروف ہے، 2018 میں ان کی سیاست دفن ہو چکی،ڈاکٹر شہباز گِل

125
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

ٹورنٹو ۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ کی سیاست 2018 میں دفن کر دی، میاں مفرور دیوانہ وار”مجھے کیوں نکالا“ کے نعرے لگاتے پائے گئے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے در پر پہنچانے والے آج کس منہ سے قرض پر بات کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ پہلے عالمی وبا پر گھٹیا سیاست چمکاتی رہی، اب عالمی مہنگائی اور بلند ترین عالمی پیٹرولیم قیمتوں کی آڑ میں سیاست میں مصروف ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ نااہل درباری رٹے رٹائے بیانات دینے میں مصروف ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے در پر پہنچانے والے آج کس منہ سے قرض پر بات کر رہے ہیں، قرض پر قرض لے کر بھی قومی خزانہ خالی رہا اور انکے پیٹ بھرتے رہے۔