لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائو د نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران نئی مصنوعات اور نئی منڈیوں کے حوالے سے پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے جو وقت کے ساتھ مزید بڑھے گی۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن …
گزشتہ تین سالوں کے دوران نئی مصنوعات اور نئی منڈیوں کے حوالے سے پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے جو وقت کے ساتھ مزید بڑھے گی،عبد ارلزاق دائود کا ایل سی سی آئی سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائو د نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران نئی مصنوعات اور نئی منڈیوں کے حوالے سے پاکستان کی برآمدات میں بہتری آئی ہے جو وقت کے ساتھ مزید بڑھے گی۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن ،نائب صدر حارث عتیق ، ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں، لاہور چیمبر کے سابق صدور شیخ محمد آصف، میاں انجم نثار، شہزاد علی ملک، عرفان اقبال شیخ اورایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
عبدالرزاق دائود نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کا بہترین طریقہ نئی منڈیوں کی تلاش اور نئی مصنوعات متعارف کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال کے دوران غیرروایتی منڈیوں میں پاکستان کی روایتی مصنوعات کی برآمدات میں60فیصد جبکہ روایتی مصنوعات کی برآمدات میں 77فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر روایتی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت پالیسی متعارف کروانے جارہی ہے جس میں اضافی مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے وسطی ایشیائی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، حکومت لک افریقہ پالیسی بھی نافذ کررہی ہے،
اگلے ماہ ایک حکومتی وفد نائیجیریا کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان کے ساتھ ٹرکوں کی فری موومنٹ یقینی بنانے کے لیے ٹی آئی آر کنونشن سائن کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے انجینئرنگ اور آئرن اینڈ سٹیل سیکٹرز پر فوکس کیا جائے گا۔ عبدالرزاق دائود نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی ٹمپریری اکنامک ری فنانس فیسلٹی مارچ میں ایکسپائر ہوگئی تھی، اسے ایس ایم ایز اور کچھ مخصوص شعبوں کے لیے بحال کیا جائے گا۔
جی ایس پی پلس سٹیٹس اور باسمتی چاول کے سلسلے میں معاملات کنٹرول میں ہیں۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ چیلنجز ہیں لیکن یہ پچھلے تین سالوں کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویلیو کے حساب سے آئل امپورٹ میں اضافہ ہوا۔ لاہور چیمبر کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈبورڈ میں نمائندگی دی جائے گی۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیرنے کہا کہ پالیسی سازی میں نجی شعبہ کی شمولیت یقینی بنائی جائے، لاہور چیمبر کو متعلقہ سرکاری اداروں کے بورڈز، کمیٹیوں اور مشاورت کونسلوں میں نمائندگی دی جائے۔ لاہور چیمبر کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں بھی نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ معیشت کے اہم اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے موثر استعمال کی تجاویزدی ہیں ۔
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ بڑھتا تجارتی خسارہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ ہے، حکومت فوری طور پر چین کے ساتھ کرنسی سویپ کرے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے لگژری اور غیر ضروری اشیا پر کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جائے تاکہ درآمدی بل کم کیا جاسکے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ ہماری برآمدات کا تقریبا 70 فیصد ٹیکسٹائل، چاول اور چمڑے جیسے روایتی سیکٹرز مشتمل ہے،
تاہم دیگر شعبوں خاص طور پر دواسازی، انجینئرنگ انڈسٹری اور حلال فوڈ وغیرہ کی برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ معیشت کے ان ممکنہ برآمدی شعبوں کو مکمل طور پر زیرو ریٹ کیا جائے تاکہ ان کی برآمدی مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔







