وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا روڈ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس،فیصل آباد چنیوٹ منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا روڈ منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ کی ڈوئلائزیشن پر کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کو مقررہ اہداف کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ کمال پور انٹرچینج سے تحصیل چوک چنیوٹ تک 24 کلومیٹر طویل سیکشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ اس پورے 24 کلومیٹر حصے پر اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
لین مارکنگ اور میڈین کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کاکہنا تھا کہ 7 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے اس جدید شاہراہ کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کے درمیان سفر مزید محفوظ، تیز اور سہل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں اور مقامی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب معیاری انفراسٹرکچر کی بروقت تکمیل کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق صوبے میں جدید اور محفوظ سڑکوں کی تعمیر کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔








