شیخوپورہ ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس ، سپر اسٹورز ، گوشت کی دوکانوں، پٹرول پمپس ، سبزی و پھل منڈیوں ، ہوٹلز اور تندوروں پر اشیاء خورونوش اور نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں ،
روٹی اور نان کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں ابتک 35 ہزار 330 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 3 ہزار 391 دوکانداروں کو 83 لاکھ 65 ہزار 200 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے جبکہ نان و روٹی کی زائد قیت وصول کرنے والے 42 دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور 31 کو حراست میں لیا گیا ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ضلع شیخوپورہ میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بتایا کہ رواں ماہ اکتوبر میں 1 ہزار 444 سے دوکانوں کی انسپکشن کے دوران مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار 500 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، ناجائز منافع خوراور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔\378