ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 دوکاندار گرفتاار

87
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

سرگودھا۔ 30 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن(ر) محمد وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران منافع خوری کے الزام میں 8 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم کی زیر نگرانی ضلع بھر میں منافع خوروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے قیمتوں کی فہرستیں چیک کرتے ہیں تاکہ منافع خوری کو روکنے کے لیے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ چار دنوں میں 1149 دکانوں کی چیکنگ کیں اور مختلف منافع خوروں کو بھاری جرمانے کیے جبکہ خلاف ورزی پر متعدد ایف آئی آرز درج کر کے 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھاکیپٹن(ر) محمد وسیم نے کہا کہ کریک ڈاؤن منافع خوری کی حوصلہ شکنی اور کسی بھی قیمت پر کنٹرول شدہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہے گا۔