نادرا نے 8 لاکھ 79ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کر لیا

69

اسلام آباد ۔29 جون (اے پی پی)نادرا نے 8 لاکھ 79ہزار غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹرڈ کیا ہے ، رجسٹریشن کاعمل 7ماہ جاری رہنے کے بعداختتام پذیر ہو گیا ہے۔ چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین کے حکام نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن نادرا کے تعاون سے مکمل کر لی ہے۔