34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزنامور افسانہ نگاراشفاق احمدکی 20 ویں برسی منائی گئی

نامور افسانہ نگاراشفاق احمدکی 20 ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):نامور افسانہ نگارو دانشور اشفاق احمد کی20 ویں برسی 7 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی گئی ،انہیں اپنے پرستاروں سے جدا ہوئے 20 برس بیت گئے۔

اشفاق احمد 22اگست 1925 کو ہندوستان کے صوبے اترپردیش میں پیدا ہوئے تھے، تقسیم ہند کے بعد ہجرت کرکے لاہور آ گئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ایم اے کرنے کے بعد اٹلی، فرانس اور نیویارک کی یونیورسٹیوں سے بھی اعلی تعلیم حاصل کی۔اشفاق احمد نے اپنے افسانے ”گڈریا” سے بے پناہ شہرت حاصل کی،انہوں نے متعدد ٹی وی ڈرامے بھی لکھے جن میں ایک محبت سو افسانے، منچلے کا سودا، طوطا کہانی، اچے برج لاہور دے اور زاویہ قابل ذکر ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے 1965 میں ریڈیو پاکستان سے فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو تین دہائیوں تک عوام میں بے حد مقبول رہا،ادبی خدمات کے اعتراف میں اشفاق احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=501064

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں