نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کی آمدن میں 35 فیصد اضافہ

176

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ (این سی پی ایل) کی آمدنی میں گذشتہ مالی سال 2020 کے دوران 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں کمپنی کا منافع 4.605 ارب روپے تک بڑھ گیا اور کمپنی کی فی حصص آمدن 12.54روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2019 کے لئے این سی پی ایل کو 3.416 ارب روپے آمدنی ہوئی تھی اور اس کی فی حصص آمدنی 9.30 روپے رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 2019 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020 کے دوران نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ کی آمدنی میں 1.189 ارب روپے یعنی 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔